کراچی میں پیپلز بس میں مسافر خاتون سے بدتمیزی کرنے والے کنڈیکٹر کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔
مسافر خاتون کو بقایا رقم دینے کے معاملے پر کنڈیکٹر نے بدتمیزی کی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
ویڈیو میں بس کنڈیکٹر خاتون مسافر پر چیختا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔
خاتون مسلسل کنڈیکٹر کو پیچھے ہٹ کر بات کرنے کا کہتی رہیں۔
بس میں سوار دیگر خواتین بھی کنڈیکٹر کو بدتمیزی نہ کرنے کا کہتی رہیں۔
واضح رہے کہ پیپلز بس میں مسافر خاتون سے بدتمیزی کا واقعہ عید سے ایک روز قبل پیش آیا تھا۔