کراچی (اسٹاف ر پورٹر) پاکستانی ویمن فٹ بال ٹیم سنگاپور کے خلاف دو دوستانہ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ پی ایف ایف اور سنگاپور فٹ بال کے میچز کے حوالے سے معاملات طے پا گئے ہیں، پی ایف ایف این سی عنقریب سنگاپورٹور کاباضابطہ اعلان کرے گی۔دونوں ٹیمیں پہلا دوستانہ میچ 15 جولائی کواوردوسرا میچ 18 جولائی کوکھیلیں گی۔ پی ایف ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کےسنگاپورکے دوسرےسےقبل کرغیزستان اور ماریشیز کے خلاف سیریز کیلئے بھی بات ہوئی تھی لیکن ان سےمعاملات طے نہیں ہوسکے۔