کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کا تر بیتی کیمپ عید کی پانچ روز کی تعطیل کے بعد پیر سے دوبارہ نیشنل اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔ پیر کو کھلاڑی دو سیشن میں پریکٹس کا آغاز کریں گے۔ ٹیم کے آفیشلز نے فیڈریشن سے درخواست کی ہے کہ ایونٹ کیلئے قومی ٹیم کو ایک ہفتے قبل بھارت بھیجا جائے اور وہاں مختلف ٹیموں کے ساتھ دو سے تین پریکٹس میچز بھی رکھے جائیں، قومی ٹیم کی قیادت کیلئے عمر بھٹہ فیورٹ ہیں۔