• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائم مقام صدر صادق سنجرانی کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط

فائل فوٹو:
فائل فوٹو:

قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط تحریر کیا ہے۔ خط میں انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں یادگار شہداء کا قیام یقینی بنائیں۔ 

صادق سنجرانی نے اپنے خط میں مزید کہا کہ ہوائی اڈوں، سرکاری عمارات، اسکول اور اہم شاہراہوں پر شہداء کی تصاویر لگائی جائیں۔ جبکہ ریلوے اسٹیشنز اور دیگر مقامات پر بھی شہداء کی تصاویر اور پاکستانی پرچم لگائے جائیں۔ 

انہوں نے خط میں کہا کہ مختلف مکتبہ فکر اور طلباء کی یادگاروں کے دورے سے جذبہ حب الوطنی کو تقویت ملے گی۔

قائم مقام صدر نے کہا کہ ملک کے قیام کے لیے ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیاں لازوال ہیں، دھرتی کے استحکام کےلیے شہداء کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان میں امن شہداء کی لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہے، ہم پر فرض کہ اپنے شہداء کو عوام بالخصوص نوجوان نسل کے دلوں میں زندہ رکھیں۔

قائم مقام صدر نے مزید کہا ہے کہ امید ہے آپ جلد از جلد اس ضمن میں ہدایات جاری کریں گے، بہادر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلیے یہ ایک چھوٹی سی کاوش ہوگی۔

قائمقام صدر صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ملک کے قیام کے لیے ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیاں لازوال ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دھرتی کے استحکام کے لیے شہداء کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ پاکستان میں امن شہداء کی لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید