• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ریلوے اسٹیشن پر واٹر کولر سے کرنٹ لگ کر بچہ جاں بحق


ملتان ریلوے اسٹیشن پر الیکٹرک واٹر کولر سے کرنٹ لگ کر 8 سالہ بچہ انتقال کرگیا۔

ریلوے حکام کے مطابق 8 سالہ فیض اپنے والدین کے ہمراہ فیصل آباد جانے کیلئے پاکستان ایکسپریس کا انتظار کرر ہا تھا کہ بچہ اسٹیشن پر لگے الیکٹرک واٹر کولر سے پانی پینے لگا تو کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

واقعے پر ریلوے حکام نے ریفریجریٹر مکینک کو معطل کرکے انکوائری کمیٹی بنا دی ہے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس) ریلوے حماد حسن کے مطابق بچے کے ورثاء نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کیا ہے تاہم انکوائری کے بعد ذمہ دار افراد کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید