• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غیر سیاسی ہے، جسے کوئی حکومت ختم نہیں کرسکتی، فیصل کریم کنڈی

وفاقی وزیر مملکت اور پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) غیر سیاسی ہے، جسے کوئی حکومت ختم نہیں کرسکتی۔

ڈیرہ اسماعیل (ڈی آئی) خان میں خطاب کے دوران فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بی آئی ایس پی میں خواتین کی رجسٹریشن موبائل وین سے ہوگی۔ یہ پروگرام تمام غریب ووٹرز کے لئے شفاف انداز سے جاری ہے۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ تمام کارڈ ہولڈرز کے بچوں کا وظیفہ بھی بڑھا دیا گیا ہے، کالج اور یونیورسٹی کے غریب طلبا کےلیے بھی وظیفہ فراہم کیا جارہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سابقہ دور میں ملک بھر میں 9 لاکھ کارڈز بلاک کئے گئے، جن میں سے ڈھائی لاکھ کارڈز پورے ملک میں دوبارہ بحال کردیے گئے۔

قومی خبریں سے مزید