کئی دنوں سے جاری حبس اور گرمی کے بعد کراچی میں آج سے گرمی کی شدت کم ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔
کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود، موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی ہو سکتی ہے۔
کراچی میں جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جن میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے۔
کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جبکہ شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔