کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور سیکریٹری شعیب احمد نے کلب کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملات پر چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت سے ملاقات کی ہے۔
صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی نے چیف سیکریٹری سندھ کو لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی ہاکس بے بلاک 68 کی ڈیمارکیشن، بلاک3 اے اور 3 اے ون میں ترقیاتی کام، ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی بلاک 12 کی صحافی کالونی کے الاٹیز کی آبادکاری کے لیے ترقیاتی کام کے آغاز اور 700 نئے ممبرز کے لیے پلاٹس کی سمری پر بریفنگ دی۔
چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے ڈپٹی کمشنر کیماڑی کو لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی بلاک 68 کی ڈیمارکیشن فوری طور پر شروع کرنے اور زمین کا مکمل قبضہ کراچی پریس کلب کے حوالے کرنے کے احکامات دیے۔
انہوں نے کراچی پریس کلب کے صدر اور سیکریٹری کو صحافی کالونی ہاکس بے اور نیو ملیر ہاؤسنگ اسکیم بلاک 12 میں ترقیاتی کام جلد از جلد شروع کرانے کی یقین دہانی کرائی۔