• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق نے بجلی کی مد میں کراچی کو 177 ارب کی سبسڈی دی، خرم دستگیر

وفاقی وزیر توانائی خرم دستیگر نے کہا ہے کہ وفاق نے بجلی کی مد میں کراچی کو 177 ارب کی سبسڈی دی۔

 جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران خرم دستگیر نے انکشاف کیا کہ 3800 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال بجلی کے شارٹ فال میں بہتری آئی ہے تاہم شارٹ فال بالکل ختم نہیں ہوا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ منہگے پاور پلانٹ نہیں چلاتے تاکہ عوام پر بوجھ نہ پڑے، کوشش ہے کہ سستی بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہو۔

اُن کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا کہنا ہے گردشی قرض بڑھنے کی اسپیڈ کم کریں۔

خرم دستگیر نے یہ بھی کہا کہ جہاں لائن لاسز اور بلوں کی ریکوری نہیں وہاں لوڈشیڈنگ زیادہ ہے۔ وفاقی حکومت بجلی کی مد میں کراچی کو 177 ارب روپے سبسڈی دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید