وزیر اعظم شہباز شریف سے سینیٹر مشتاق احمد اور فوزیہ صدیقی آج ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق، اس ملاقات میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق امور پر بات ہوگی۔
وزیراعظم شہباز شریف کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کے میں بارے آگاہ کیا جائے گا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ بہت سارے لوگوں سے بانی پی ٹی آئی خود نہیں ملنا چاہتے۔
کینیڈا کی بیرک گولڈ کمپنی نے پاکستان میں سونے اور تانبے کے ذخائر نکالنے کے ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے کی حامی بھر لی ہے۔
کراچی سینٹرل میں پورشن بنانے والے بلڈرز کے خلاف کریک ڈاؤن، 19 کے خلاف مقدمات درج، جبکہ 13 کو گرفتار کرلیا گیا۔
سندھ کے عوام کی مرضی کے بغیر کوئی منصوبہ قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہوگا، رہنما اے پی پی
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پیپلز پارٹی کے بانی رکن تاج حیدر کا جسد خاکی خود مسجد یثرب منتقل کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے بانی رکن مرحوم تاج حیدر کی جمہوریت کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔
کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ پر نامعلوم افراد کے حملے کا وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے نوٹس لے لیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) نے ٹرائل کورٹس کو 4 ماہ میں 9 مئی سے متعلق مقدمات کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
تاج حیدر کے انتقال سے پیپلز پارٹی اہم سیاسی رہنما سے محروم ہوگئی، صدر پاکستان
21 سال بعد قومی ایئر کو 26.2 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا، قومی ایئرلائن کی تنظیم نو، لاگت اور افرادی قوت میں معقولیت لائی گئی، وزیر دفاع
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے استفسار کیا ہے کہ پوری دنیا میں ریگستان آباد کیے جارہے ہیں کیا پاکستان میں نہیں ہونے چاہیے؟
بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بیرون ملک مقیم بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان سے فون پر بات کرادی گئی۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللّٰہ نے کہا ہے کہ دریائے سندھ پر 6 نہریں نکالنے سے سندھ کی موت واقع ہوجائے گی۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کی گرفتاری کی تردید کردی۔
کمشنر کراچی نے ڈی آئی جی ٹریفک کی درخواست پر دو ماہ کی پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق پابندی کا اطلاق 8 اپریل سے 7 جون 2025 تک ہوگا۔
اہل خانہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔