• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی وزیراعظم سے ملاقات


وزیراعظم شہبازشریف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ 

سرکاری اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کے لیے تعاون اور قیادت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ 

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ آپ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی بنیاد رکھی۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم سے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی گزشتہ 3 ماہ میں یہ دوسری ملاقات ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی  نے عافیہ صدیقی سے ملاقات کیلئے امریکا جانے سے قبل بھی وزیراعظم سے ملاقات کی تھی۔ 

اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے وزیراعظم کو ڈاکٹرعافیہ کی جلد رہائی کیلئے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا۔ 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کے اہلخانہ کے دکھ کا احساس ہے، ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ 

وزیرِاعظم نے کہا کہ وزارت خارجہ ڈاکٹر فوزیہ کو ڈاکٹر عافیہ سے آئندہ ملاقات کیلئے ویزا دلوانے میں مکمل تعاون کرے۔ 

انہوں نے کہا کہ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کوششیں ہمارا فرض ہے۔ 

اعلامیہ کے مطابق وزیرِاعظم نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے حکومتی کوششیں مزید تیز کرنے کیلئے وزارتی کمیٹی قائم کر دی۔ 

قومی خبریں سے مزید