• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور امریکا اچھے دوست ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

امریکی سفارتخانے میں منعقدہ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور سفیر ڈونلڈ بلوم۔
امریکی سفارتخانے میں منعقدہ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور سفیر ڈونلڈ بلوم۔

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا کے قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا اچھے دوست ہیں۔

اسلام آباد میں واقع سفارتخانے میں امریکا کے247ویں قومی دن کے سلسلے میں تقریب منعقد کی گئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ امریکا پاکستان کا تجارتی شراکت دار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک، امریکا تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، امریکا سے تعلقات میں مزید بہتری کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے امریکا نے بہت تعاون کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔ پاکستان کو اس وقت معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، ہم پاکستان کے ساتھ تجارتی حجم 9 ارب ڈالر تک بڑھانا چاہتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید