وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپ دے رہا ہوں کلاشنکوف نہیں، لیپ ٹاپ آپ کے لیے مشین ہے لیکن میرے لیے مشن ہے کہ میں قوم کے ایک ایک بچے کو لیپ ٹاپ دینا چاہتا ہوں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں تقریب کے شرکا سے خطاب کے دوران کہا کہ نوجوانوں پر سرمایہ کاری سے بڑھ کر کچھ نہیں، میں نے اپنے ہر دور میں میرٹ کی بنیاد پر تعلیمی وظائف دیئے۔
انہوں نے بتایا کہ آئندہ بجٹ میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ کے لئے رقم مختص کی ہے جبکہ زرعی قرضوں کے لیے پانچ ارب روپے رکھے گئے ہیں۔