• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے لینڈ انفارمیشن اینڈ منیجمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا

فوٹو فائل
فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے لینڈ انفارمیشن اینڈ منیجمنٹ سسٹم سینٹر آف ایکسلینس کا افتتاح کردیا، افتتاحی تقریب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔

اعلامیے کے مطابق لینڈ انفارمیشن اینڈ منیجمنٹ سسٹم سینٹر آف ایکسلینس کا قیام قوم کی سیاسی و عسکری قیادت کا مشترکہ اقدام ہے۔

افتتاحی تقریب میں وفاقی وزرا، صوبائی چیف سیکریٹریز، زرعی ماہرین اور اعلیٰ فوجی حکام نے شرکت کی۔

لِمز سینٹر آف ایکسلینس کا مقصد غذائی عدم تحفط کو ختم اور زرعی درآمدات میں کمی لانا ہے، اسٹیٹ آف دی آرٹ مرکز زرعی پیداوار کے اضافے اور زمینوں کے بہتر استعمال پر کام کرے گا۔

اعلامیے کے مطابق لِمز کے قیام کا مقصد فوڈ سیکیورٹی اور زرعی برآمدات کو بڑھانا اور درآمدات کم کرکے قومی خزانے پر بوجھ کم کرنا ہے، جبکہ کروڑوں ایکڑ غیر کاشت شدہ اراضی کو زير کاشت لایا جائے گا۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق 18.3 فیصد پاکستانی شدید غذائی قلت کا شکار ہیں، 36.9 فیصد پاکستانی کو غذائی کمی کا سامنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید