• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہوئی، محکمہ موسمیات نے آج بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، مٹھی، پڈعیدن، عمرکوٹ، سانگھڑ اور میرپورخاص میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں لاہور میں گزشتہ روز بھی بارش ہوئی، رائے ونڈ میں بارش کے پانی میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ نشتر ٹاؤن اور شاہدرہ ٹاؤن میں چھتیں گرنے کے واقعات میں 9 افراد زخمی ہوئے۔

قصور میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق، گجرات، خانیوال اور حافظ آباد سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بارش ہوئی۔

کوہلو میں بارش سے شاہراہ متاثر ہوئی، بارش سے کوہلو کا سبی سمیت اندرون بلوچستان سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں نے ملک بھر میں 76 افراد کی جان لے لی ہے، سب سے زیادہ پنجاب میں 48 اور کے پی میں 20 اموات رپورٹ ہوئیں۔

بارشوں کے باعث ملک بهر میں 133 افراد زخمی ہوئے جبکہ 78 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

قومی خبریں سے مزید