جہلم میں جی ٹی روڈ پر واقع 3 منزلہ ہوٹل کے کچن میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ گر گیا۔
ہوٹل کی عمارت دھماکے سے ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی، جبکہ اب تک 5 لاشوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت کے گرنے والے ملبے تلے 25 افراد دب گئے۔
ریسکیو ذرئع نے بتایا ہے کہ ملبے سے 2 مزید لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی۔
ملبے سے 15 افراد کو زخمی حالت میں نکال کر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
زخمیوں کو ڈی ایچ کیو جہلم اور کھاریاں منتقل کیا گیا جبکہ 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے پر انہیں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔
سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، ہوٹل کا ملبہ ہٹانے کے لیے فوج، سول ڈیفنس اہلکار اور ریسکو عملہ موقع پر موجود ہے، گوجر خان اور کھاریاں سے بھی امدادی ٹیمیں طلب کر لی گئی ہیں۔