• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: رشوت لینے کے الزام میں گرفتار خاتون سینئر کلرک جیل منتقل


ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) آفس ملیر میں 85 لاکھ رشوت لینے کی ویڈیو وائرل ہونے کے کیس میں گرفتار ملزمہ سینئر کلرک ریونیو ملیر شبانہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ میں ڈی سی آفس ملیر میں 85 لاکھ روپے رشوت لینے کی ویڈیو وائرل ہونے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ اینٹی کرپشن پولیس نے گرفتار ملزمہ سینئر کلرک ریونیو ملیر شبانہ کو عدالت میں پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے ملزمہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مقدمے کی مزید سماعت21 جولائی تک ملتوی کردی۔

اینٹی کرپشن کے مطابق ملزمہ کی رشوت وصولی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ ملزمہ نے شہری سے سرکاری زمین ٹرانسفر کرنے کی مد میں رقم وصول کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید