جاپان میں شدید بارشوں کے بعد بننے والی سیلابی صورتحال سے 3 افراد ہلاک اور 3 لاپتا ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بارش کے سبب ٹرانسپورٹ اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔
جاپان کے جزیرے کیوشو کے کچھ حصوں میں کل ریکارڈ بارش کے بعد دریاؤں میں طغیانی آگئی تھی۔
دوسری جانب ساگا ریجن میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے اور یہاں بھی شدید بارشوں کی پیشگوئی کے بعد شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
علاوہ ازیں امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں بھی طوفانی بارشوں اور سیلاب کے سبب نظام زندگی بری طرح متاثر ہے۔
ادھر بھارت کی شمالی ریاستوں میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
سائنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی جاپان سمیت دنیا بھر میں شدید بارشوں کے خطرے کو بڑھا رہی ہے۔