توشہ خانہ فوجداری کیس اعتراضات کے ساتھ اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق کل سماعت کریں گے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے ٹرائل کورٹ کا توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہونے کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ فوجداری کیس قابل سماعت قرار دیا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست دائر کی ہے۔