مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی مزیدمیزبانی نہیں کرسکتے۔سماجی واقتصادی اورسیکورٹی چیلنج مہاجرین کی میزبانی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ عالمی برادری مہاجرین کی واپسی کے لئے مؤثرکرداراداکرے۔
دفتر خارجہ کے مطابق سرتاج عزیز نے یہ بات اقوام متحدہ کے کمشنر برائےمہاجرین فلیپو گرینڈی سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کہی ۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں سیاسی تبدیلی کے باعث مہاجرین کی واپسی کے لئے ماحول سازگار ہے۔ مہاجرین واپس جا کر اپنے ملک کی ترقی میں کرداراداکریں۔
سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ سیکورٹی مسائل کےباعث بارڈر مینجمنٹ ناگزیر ہو چکی ہے۔ اقوام متحدہ کے کمشنر برائے مہاجرین کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کیلئے ہرممکن تعاون کیا جائے گا۔