اسلام آباد کے ایک مدرسے میں طالب علم پر تشدد کرنے والے قاری کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 12 سال کے طالب علم کو حبسِ بے جا میں رکھ کر تشدد کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی مدد سے مدرسے کے قاری کو گرفتار کیا گیا۔
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے اجلاسوں میں شرکت کرنے کے لیے امریکا روانہ ہوگئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے این اے 18 ہری پور الیکشن دھاندلی کیس سے متعلق عمر ایوب کی درخواست پرحکمنامہ جاری کر دیا۔
کھاریاں گیریژن میں آٹھویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے ہوئے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی عمران خان سرخرو ہوں گے، وہ کبھی بھی ان سے ڈیل نہیں کریں گے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل امن مشنز جین پیر لاکروا نے ملاقات کی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دنیا نے زراعت میں بہت ترقی کی اور آگے نکل گئی، ہم قوم کے قیمتی وقت کا ضیاع کرتے رہے، ہمارے پاس آف سیزن اجناس کی اسٹوریج کا خاطرخواہ انتظام نہیں ہے۔
نارووال میں پولیس نے ماں بیٹی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل روانہ ہو گئے۔
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی زیرِ صدارت 27 اپریل کو مینار پاکستان پر ہونے والے ملین مارچ کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔
سیہون میں پولیس مقابلے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
دریائے سندھ کے کنارے آباد شہری صاف پینے کے پانی سے محروم ہیں۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ مسلح افراد ہلاک ہوگئے۔
کراچی میں پاکستان بازار گلشن ضیاء میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسی چیئرمین عامر بھٹو کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں، جائے وقوعہ سے پولیس کو 120 گز پلاٹ کا تحریری معاہدہ بھی ملا ہے۔
کراچی کی سب سے بڑی مویشی منڈی ناردرن بائی پاس پر سجنا شروع ہوگئی، منڈی کا باقاعدہ افتتاح آج کیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق ملزم فائرنگ تبادلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہوا۔