• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سریلی آواز خاموش،فائرنگ میں امجد صابری جاں بحق

Firing On Car Renowned Amjad Sabri Killed In Karachi

سریلی آواز ہمیشہ کے لیے خاموش ہوگئی،کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں کار پر فائرنگ میں معروف قوال امجد صابری سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہے ،پولیس کے مطابق ایک موٹرسائیکل پر سوار2 مسلح افراد نے امجد صابری کی گاڑی روک کر سامنے سے فائرنگ کی۔



امجد صابری غلام فرید صابری کے بیٹے اور مقبول صابری کے بھتیجے تھے۔ایس ایس پی سینٹرل مقدس حید رکے مطابق امجد صابری کی گاڑی پر 6گولیا ں فائر کی گئیںجبکہ قاتلانہ حملے میں تیس بور کا پستول استعمال کیا گیا،جائے وقوعہ سے 5خول برآمد کرلئے گئے ہیں۔



ڈی آئی جی ویسٹ ذوالفقار لاڑک کے مطابق امجد صابری فرنٹ سیٹ پر بیٹھے تھےجبکہ سلیم صابری گاڑی چلارہے تھے ،جو شدید زخمی ہوئے ہیں۔سینئر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسزکے مطابق امجد صابری کو مردہ حالت میں اسپتال لاگیا۔



پولیس کے مطابق ان کی میت لیاقت آباد میں واقع ان کی رہائش گاہ پہنچادی گئی ہے جبکہ گاڑی کو شریف آباد تھانے منتقل کردیا گیا ہے ۔



وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کی اور کہا کہ واقعہ شہر کا امن کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے، ناکہ بندی کرے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ۔



ایم کیو ایم نے امجد صابری کے قتل پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ،کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر معروف قوال کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

تازہ ترین