کوئٹہ میں طویل عرصے سے تعطل کا شکار گرین بس آج سے شہر کی سڑکوں پر دوڑتی دکھائی دے گی۔
گرین بس سریاب روڈ پر جامعہ بلوچستان سے ایئرپورٹ روڈ پر آئی ٹی یونیورسٹی تک چلے گی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ بس منصوبے کا افتتاح عام شہری کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ بس سے متوسط طبقے کو سفر کی بہتر سہولت ملے گی۔