راولپنڈی کے علاقے چکلالہ اسکیم تھری میں بڑی مقدار میں ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے۔
اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر قندیل فاطمہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے متعدد عمارتوں اور دکانوں کو سِیل کر دیا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ چکلالہ اسکیم 3 سے متصل نالہ ڈینگی لاروا سے بھرا پایا گیا، نالے میں بڑی تعداد میں ڈینگی مچھر پائے گئے۔
قندیل فاطمہ کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمۂ صحت کی ٹیم نے علاقے کو سِیل کر دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر وقار حسن نے کہا ہے کہ ڈینگی مچھر کی افزائش کا موسم ہے، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
وقار حسن کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب تک ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 200 سے زائد مقدمات درج کیے ہیں۔