• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا سائبر سیکیورٹی حملوں سے بچاؤ سے متعلق اہم اقدام

حکومت نے سائبر سیکیورٹی حملوں سے بچاؤ اور فوری ریسپانس کےلیے اہم قدم اٹھالیا۔

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ کابینہ نے کمپیوٹر ایمرجنسی ٹیمز رولز 2023ء کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت آئی ٹی نے رولز کی تیاری کا آغاز پیکا اور نیشنل سائبر سیکیورٹی پالیسی 2021 کے تحت کیا، سرٹ رولز 2023 کےلیے اسٹیک ہولڈرز اور متعلقہ اداروں سے مشاورت کی گئی۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ رولز کے تحت حکومتی اداروں اور محکموں میں سائبر سیکیورٹی سے متعلق سہولیات فراہم کی جاسکیں گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ سائبر حملے سے تحفظ کےلیے جدید رسک مینجمنٹ پراسیس کی سہولت فراہم کی جاسکے گی، رولز کے تحت وفاق، صوبائی اور سیکٹورل سطح پر سرٹ ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔

امین الحق نے کہا کہ تمام کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کے مؤثر آپریشن کے لیے سرٹ کونسل قائم کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید