• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ 10 غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے بقیہ 8 میچز غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشورے پر کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق موجودہ صورتِ حال کے سبب پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پہلے ان میچز کو پاکستان سے دبئی منتقل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

پی سی بی کے مطابق یہ فیصلہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی مشاورت سے کیا گیا ہے،وزیرِ اعظم نے ملک کی سلامتی کو درپیش خطرات کے پیشِ نظر قومی توجہ کو مسلح افواج کی قربانیوں اور دفاعِ وطن کی کوششوں پر مرکوز کرنے کی ہدایت دی ہے۔

پی سی بی نے شہداء کے خاندانوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا ہے، جبکہ ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی ذہنی صحت اور ان کے خاندانوں کے خدشات کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔

پی سی بی نےایونٹ کے کامیاب انعقاد میں کردار ادا کرنے والے تمام شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید