• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپور، آزاد کشمیر میں گزشتہ شب بھارتی گولہ باری سے 4 شہری شہید

تصویر بشکریہ فیس بک
تصویر بشکریہ فیس بک

9 مئی کی شب بھارتی گولہ باری سے میرپور ڈویژن میں 4 شہری شہید ہوئے ہیں۔

اس بات کا انکشاف آزاد کشمیر کے میرپور ڈویژن کے کمشنر آفس کی جانب سے کیا گیا ہے۔

کمشنر آفس کا کہنا ہے کہ بھارتی گولہ باری سے آزاد کشمیر کے میرپور ڈویژن میں 18 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

میرپور ڈویژن کے کمشنر آفس نے بتایا ہے کہ شہداء میں 40 دن کا شیر خوار بچہ، 2 مرد اور 1 خاتون شامل ہیں۔

کمشنر آفس میر پور ڈویژن کے مطابق کوٹلی کے زخمیوں میں 6 خواتین، 9 مرد شامل ہیں جبکہ بھمبر میں 2 مرد اور 1 خاتون زخمی ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید