تحریکِ انصاف کے رہنما میاں عباد فاروق کو لاہورکی کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔
جیل سے رہائی کے بعد میاں عباد فاروق اپنے گھر پہنچ گئے۔
میاں عباد فاروق 9 مئی کے کیسز میں کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے۔
واضح رہے کہ مئی 2023ء میں لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 148 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر میاں عباد فاروق نے جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا۔
اس موقع پر عباد فاروق نے یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کو جناح ہاؤس کو آگ لگانے کا ذمے دار ٹھہراتے ہوئے پارٹی ٹکٹ واپس کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔