پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کل کابل میں ہوں گے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں شرکت کے لیے پاکستان کے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندے محمد صادق کابل پہنچ گئے۔
مذاکرات میں علاقائی مسائل، تجارت، سفارتی تعلقات اور سیکیورٹی تعاون پر گفتگو ہو گی۔
سہ فریقی مذاکرات میں امن، استحکام اور خطے میں باہمی تعاون پر زور دیا جائے گا۔
سفارتی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چین اور پاکستان نے افغان حکومت سے باہمی دلچسپی کے امور پر رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔