انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری دے دی ہے۔
بھارت پاکستان کےلیے آئی ایم ایف کا قرض پروگرام روکنے میں ناکام ہوگیا، آئی ایم ایف نے توسیعی فنڈ سہولت کے تحت اگلی قسط کی منظوری دے دی۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کا قرض پروگرام روکنے کی بھارت کی درخواست مسترد کر دی، بھارت نے پاکستان کی قسط رکوانے کےلیے آئی ایم ایف سے رابطہ کیا تھا۔
عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے اقتصادی جائزے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت آئی ایم ایف نے 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی دوسری قسط جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کو دوسری قسط کے تحت ایک ارب ڈالر جاری کیے جائیں گے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 25 مارچ کو طے پایا تھا، 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں،
آئی ایم ایف نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے بھی 30 کروڑ ڈالر قسط کی منظوری دے دی۔