کوئٹہ میں آج سے گرین بس سروس کا آغاز ہوگا، پہلے مرحلے میں کوئٹہ میں آٹھ بسیں چلائی جائیں گی۔
ایئرکنڈیشنڈ گرین بسیں بلوچستان یونیورسٹی سے بلیلی تک چلائی جائیں گی، اس روٹ پر بسوں کے 18 اسٹاپ مقرر کیے گئے ہیں۔
بس کا کرایہ 30 روپے مقرر کیا گیا ہے، بس میں خواتین اور بزرگوں کے لیے علیحدہ نشستیں مختص کی گئی ہیں۔