• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے وضاحتی بیان کی غلط تشریح کی جا رہی ہے، اسحاق ڈار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میرے وضاحتی بیان کی غلط تشریح کی جا رہی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ زراعت اور تعمیراتی شعبے پر ٹیکس کے معاملے پر قومی اسمبلی میں وضاحتی بیان دیا جس کا مقصد اس تاثر کو ختم کرنا تھا کہ حکومت زراعت اور تعمیراتی شعبہ جات پر نئے ٹیکس لگائے گی۔

اس حوالے سے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ‏ جن ٹیکس اقدامات کا تذکرہ ہے وہ یہ ہیں جو 30 جون تک ملک میں لگائے جا چکے ہیں، اِن کے علاوہ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ بھی وضاحت کی جاتی ہے کہ زرعی آمدن پر نہ کوئی وفاقی ٹیکس لگایا گیا اور نہ ہی لگایا جائے گا۔

تجارتی خبریں سے مزید