• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں آج سے مزید بارشوں کا امکان

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پنجاب میں آج 23 سے 29 جولائی کے دوران مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق دریائےچناب اور راوی میں 48 گھٹنوں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کا امکان ہے جس کے باعث دونوں دریاؤں میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا بھی امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا کہ دریائے جہلم میں بھی درمیانے  سے اونچے درجےکے سیلاب کا خطرہ ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارتی ڈیمز میں بھی پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے۔

اس حوالے سے ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے ہدایات جاری کی ہیں  کہ نشیبی علاقوں سےلوگوں کے انخلاء کو یقینی بنائیں اور پانی کی گزرگاہوں سے تجاوزات کا خاتمہ بھی یقینی بنایا جائے۔

قومی خبریں سے مزید