فیصل آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آمد سے قبل جلسہ گاہ کے پنڈال کی سوئپنگ کے لیے باہر نکالنے پر مسلم لیگ ن کے کارکنان ناراض ہو گئے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف آج فیصل آباد میں ستیانہ روڈ کو موٹر وے ایم 3 تک دو رویہ کرنے کے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔
وزیرِ اعظم کی آمد سے قبل پنڈال کی سوئپنگ کے لیے باہر نکالنے پر کارکنان نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے دورۂ فیصل آباد کے دوران چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔