• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: لڑکی سے زیادتی میں ملوث ملزم گرفتار

جنگ فوٹو
جنگ فوٹو

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے پولیس نے لڑکی کے ساتھ زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

شاہ فیصل تھانے کے تفتیشی حکام نے ’جیو نیوز‘ کو بتایا ہے کہ گرفتار ملزم تابش نے متاثرہ لڑکی کو دوستی کا جھانسہ دیا اور دوستی کے بہانے لڑکی سے زیادتی کی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے زیادتی کے دوران لڑکی کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی اور سوشل میڈیا پر وائرل بھی کی۔

پولیس حکام نے مزید بتایا ہے کہ ملزم کو متاثرہ لڑکی کے اہلِ خانہ کی شکایت پر گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے متاثرہ لڑکی اور ملزم کا میڈیکل بھی کروایا گیا ہے، جس میں ابتدائی رپورٹ کے مطابق زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید