• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: بارشوں سے اموات، لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے، پی ڈی ایم اے

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ صوبے میں بارشوں کے باعث حادثات میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے۔ 

پشاور سے پی ڈی ایم اے کے مطابق شدید زخمیوں کو 2 سے 3 لاکھ روپے جبکہ معمولی زخمیوں کو 50 ہزار روپے فی کس دیے جائیں گے۔ 

پی ڈی ایم اے کے مطابق دو یا دو سے زیادہ کمروں والے متاثرہ گھر کے مالک کو 2 لاکھ روپے دیے جائیں گے، ایک کمرے والے متاثرہ گھر کے مالک کو 80 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

اتھارٹی حکام کے مطابق صرف چار دیواری گرنے والے گھر کے مالک کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید