• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی سینیٹر زرقا سہروردی نے خواجہ آصف کو جواب دے دیا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر زرقا سہروردی نے خواجہ محمد آصف کو جواب دے دیا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر پی ٹی آئی کی اراکین نے سخت احتجاج کیا۔

سینیٹر زرقا نے وفاقی وزیر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف نے ایسے الفاظ استعمال کیے، جو ہم نہ اپنے گھر میں سنے، نہ ہی تعلیمی نظام میں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم آپ کو معاف کرتے ہیں مگر خود کو تربیت کے قابل بناکر بہتر بنائیں۔

اس سے قبل خواجہ آصف نے ایوان میں خطاب کے دوران پی ٹی آئی کی خواتین اراکین کو کھنڈرات اور باقیات قرار دیا تھا۔

خواجہ آصف نے چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج وہ شخص اپنے ورکر سامنے لا کر خود چوہوں کی طرح چھپ رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید