کراچی کی ملیر ندی میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا جس کے باعث قیوم آباد تا کورنگی شاہراہ بھی زیرِ آب آ گئی۔
زیرِ آب آنے کے بعد قیوم آباد کے کورنگی کراسنگ روڈ کو بھی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
شاہراہیں اچانک بند ہونے سے قیوم آباد اور کورنگی میں ٹریفک شدید جام ہو گیا۔
اس وقت کورنگی آنے اور جانے کے لیے جام صادق برج استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ شاہ فیصل کالونی سے لانڈھی کورنگی جانے والا پل بھی زیرِ استعمال ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں کورنگی کازوے پانی آنے کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔
کراچی ٹریفک پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کازوے بند ہونے کے باعث ٹریفک کو گودام چورنگی سے جام صادق پل بھیجا جا رہا ہے۔
کراچی ٹریفک پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹریفک کو بلوچ پل سے ایکسپریس وے قیوم آباد بھیجا جا رہا ہے۔