بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستان اور بھارت کے میچ اور ورلڈ کپ 2023ء کی تیاریوں سے متعلق میٹنگ بلالی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اجلاس میں ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، اہم معاملات پر میٹنگ کل نئی دلی میں ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق میٹنگ میں پاک بھارت ٹاکرا ری شیڈول کرنے کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے پاک بھارت میچ 14 اکتوبر کو کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاک بھارت میچ کو نوراتری تہوار کی وجہ سے ری شیڈول کرنے کا کہا گیا ہے، ورلڈ کپ کا یہ اہم ترین میچ نریندرا مودی اسٹیڈیم میں 15 اکتوبر کو شیڈول ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاجسٹک مسائل کی وجہ سے وینیو کو تبدیل کرنا ممکن نہیں، بی سی سی آئی نوراتری کی وجہ سے میچ کو ری شیڈول کرنے کا سوچ رہا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ آئی سی سی کے ساتھ مل کر میچ کو ری شیڈول کرے گا، میٹنگ میں ورلڈکپ کی تیاریوں کے حوالے سے جائز ہ لیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی ورلڈ کپ کے حوالے سے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دے گا، بی سی سی آئی کے صدر جے شاہ، راجر بنی سمیت 5 افراد ورلڈکپ کمیٹی کو دیکھیں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ورکنگ گروپ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے دوران وینیوز کی اپ گریڈیشن اور تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے گا۔
خیال رہے کہ 13واں آئی سی سی ورلڈکپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک بھارت کے 10 وینیوز پر کھیلا جائے گا۔