ٹیم میں شامل نہ کرنے پر بھارتی کھلاڑیوں نے اپنے ہی کوچ پر تشدد کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پونڈیچیری کرکٹ ایسوسی ایشن (سی اے پی) کے گراؤنڈ میں انڈر 19 ٹیم کے کوچ وینکٹار امن پر 3 مقامی کرکٹرز نے مبینہ طور پر تشدد کیا، جس کے بعد واقعے کا مقدمہ اقدامِ قتل کے تحت درج کر لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ٹیم میں شامل نہ کرنے پر 3 لوکل کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں کوچ پر حملہ کیا۔
حملے کے وقت کوچ کھلاڑیوں کو نیٹ سیشن کروا رہے تھے، کھلاڑیوں کے تشدد سے زخمی کوچ کو 20 ٹانکے لگے، ان کی پسلیاں بھی ٹوٹی ہیں۔
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔