وفاقی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو ضلع خیبر کے علاقے علی مسجد میں خودکش حملہ ہوا، جس میں خیبر پختونخوا پولیس ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ہوئے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں وزارت داخلہ نے کہا کہ علی مسجد کے خود کش حملے سے قبل 30 جنوری کو پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خود کش دھماکا ہوا تھا۔
وزارت داخلہ کے مطابق پشاور کی مسجد کے دھماکے میں 86 افرد شہید ہوگئے تھے، بے گناہوں کی شہادت اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کے واقعات کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔
وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان کی عوام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے عزم و حوصلے کے ساتھ دہشت گردی کی لعنت کا مقابلہ کر رہے ہیں۔