• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب جماعتیں متفق ہیں کہ الیکشن ایک وقت میں ہونا چاہیے، قمر زمان کائرہ

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیراعظم کے مشیر اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سب جماعتیں متفق ہیں کہ الیکشن ایک وقت میں ہونا چاہیے۔ 

گجرات میں گیس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب اور کے پی کی حکومتیں توڑی گئیں تو ہم نے کہا تھا کہ یہ بدنیتی پر مبنی فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی نے اسمبلی توڑنے سے پہلے اور بعد میں کہا تھا کہ یہ غلط فیصلہ ہے۔ 

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے سوا سب جماعتوں نے کہا الیکشن ایک وقت میں ہونا چاہیے۔ 

 انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ دینے والے اپنی جماعتوں میں واپس آ رہے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے صوبوں کو آپس میں لڑایا۔

قومی خبریں سے مزید