• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں بارش، بیجنگ سمیت مغربی علاقے متاثر، پروازیں منسوخ

تصویر بشکریہ: سی این این
تصویر بشکریہ: سی این این

چین میں سمندری طوفان کے زیر اثر طوفانی بارشیں ہوئیں۔ بیجنگ سے خبر ایجنسی کے مطابق طوفانی بارشوں سے دارالحکومت بیجنگ سمیت مغربی علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق سڑکیں دریاؤں میں بدل گئیں، جبکہ پانی کے ریلے درجنوں گاڑیاں بہا لے گئے۔ 

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

رپورٹ کے مطابق سیکڑوں افراد پانی میں گھرے علاقوں میں پھنس گئے ہیں۔ طوفانی بارش کے ریڈ الرٹ کے بعد گزشتہ روز ہزاروں افراد نے نقل مکانی کی۔ 

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ شہر کے دونوں ہوائی اڈوں پر 200 سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ 600 سے زائد تاخیر کا شکار ہوئیں۔ شہر کی 350 سے زائد شاہراہیں شدید بارش سے متاثر ہوئیں۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق طاقتور سمندری طوفان ڈوکسری جمعہ کو چین سے ٹکرایا تھا۔ 

چینی محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ایک اور سمندری طوفان چین کی پیشگوئی کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید