• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عروہ حسین کا دوغلے لوگوں کیلئے دلچسپ ویڈیو پیغام

عروہ حسین، فائل فوٹو
 عروہ حسین، فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف عروہ حسین نے دوغلے لوگوں کے لیے سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے۔

عروہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک نئی انسٹا ریل شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے اس دلچسپ انسٹا ریل کے ذریعے دوغلے لوگوں کو یہ پیغام دیا ہے؛

آپ ایک کام کریں، آپ یہاں سے سیدھا جائیں بالکل سیدھا اور آگے سیدھا بھاڑ میں چلے جائیں، مڑ کر نہیں دیکھنا۔


اُنہوں نے انسٹا ریل شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ یہ پیغام ان تمام لوگوں کے لیے ہے جنہوں نے آپ کی پیٹھ پیچھے کھربوں بار چھرا گھونپا لیکن آپ نے جان بوجھ کر انہیں نظر انداز کیا اور ترقی اور کامیابی حاصل کرتے رہے۔ 

اُنہوں نے لکھا کہ ایسے لوگ آپ کو بے وقوف سمجھتے ہیں کہ آپ کو ان لوگوں کی فطرت کا کوئی اندازہ نہیں کیونکہ آپ خاموشی سے صبر کے ساتھ سب کچھ دیکھتے رہے۔

عروہ حسین نے لکھا کہ جب آپ کامیاب ہوجائیں گے تو پھر ایسے لوگ آپ کے ارد گرد رہنے کے لیے انتہائی ڈرامائی اور معذرت خواہانہ انداز میں آپ کے پاس واپس آئیں گے کیونکہ آپ کی طرح کا قیمتی ہیرا اُنہیں پسند ہوگا۔