• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹسٹ کا بابر اعظم کو منفرد تخلیقی انداز میں خراجِ تحسین

بابر اعظم، فائل فوٹو
بابر اعظم، فائل فوٹو

باصلاحیت آرٹسٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو اپنے منفرد تخلیقی انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

حال ہی میں ایک آرٹسٹ نے’آف اسٹائلز‘ کے نام سے موجود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آرٹسٹ نے آئسکریم اسٹکس، ماچس کی ڈبیوں اور تیلیوں کو آپس میں جوڑ کر ایک ڈھانچہ تیار کیا اور پھر اسے تیز  روشنی میں دیوار کے سامنے رکھا تو دیوار پر اس کے سائے سے بابر اعظم کی تصویر بن گئی۔


ایک صارف نے آرٹسٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے کمنٹ سیکشن میں لکھا کہ آپ کو یہ بنانے میں ایک ہفتہ لگا، میں واقعی آپ سے متاثر ہوں جیمی۔

صارف نے فخر کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ میں نے انہیں چیلنج کیا تھا کہ آپ یہ نہیں بنا سکتے لیکن اُنہوں نے کر دکھایا اور 5 ہزار روپے کی شرط جیت لی۔

آرٹسٹ نے صارف کے اس کمنٹ کے جواب میں شرط کے پیسے ٹرانسفر کرنے کے لیے اپنا بینک اکاؤنٹ نمبر بتا دیا۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور آرٹسٹ کے زبردست فن کی خوب تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔