• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کیلئے ایک اور گھناؤنا اقدام

فوٹو، کشمیر میڈیا سروس
فوٹو، کشمیر میڈیا سروس

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کے لیے ایک اور گھناؤنا اقدام اُٹھا لیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی حکومت نے غیر کشمیری ہندوؤں کو 22 سو ماہانہ کی معمولی قسط پر مجموعی طور پر ٹوٹل 336 فلیٹ دیے جانےکا منصوبہ بنایا ہے۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ کشمیری املاک کو غیر کشمیری ہندوؤں کو دینے کے منصوبے پر عملی اقدام اُٹھاتے ہوئے بھارتی انتظامیہ نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں جموں کے تقریباً 200 فلیٹس کی چابیاں بھارتی شہریوں کے حوالے کر دی ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق، باقی فلیٹس رواں سال اکتوبر تک بھارتی شہریوں کو دیئے جائیں گے۔

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے قابض انتظامیہ کے اس اقدام کی سخت مخالفت کی ہے۔

محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ وادی میں غیر کشمیری ہندوؤں کو بسانا مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کی آبادکاری کا منصوبہ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید