• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن دہشتگردی کا بہانہ بنا کر الیکشن سے بھاگنے کے چکر میں ہیں، بیرسٹر محمد علی سیف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن دہشتگردی کا بہانہ بنا کر الیکشن سے بھاگنے کے چکر میں ہیں۔

سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ مولانا نے 16 وزراء خیبرپختونخوا کی نگران حکومت میں بٹھا کر کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

 بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی دور میں 154 روپے لیٹر پیٹرول حرام اور آج 273 روپے لیٹر پیٹرول مولانا کو حلال لگتا ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مولانا کو نہ امن و امان سے کوئی سروکار ہے نہ ہی مہنگائی سے۔

قومی خبریں سے مزید