• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ مکافاتِ عمل ہے، بلاول بھٹو کا عمران خان کی گرفتاری پر تبصرہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر مختصر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مکافات عمل ہے۔

کراچی میں ایوان صنعت و تجارت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے فوراً اسلام آباد بلایا گیا ہے تو اسلام آباد روانہ ہو رہا ہوں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ معیشت کی ترقی میں چیمبر آف کامرس کا کلیدی کردار ہوتا ہے، متعدد ملکوں کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدے کیے گئے ہیں، تجارت کے فروغ کے بغیر معاشی استحکام کا سفر طے نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان معدنیات اور قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے اور جغرافیائی لحاظ سے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ سے روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں، تاجر برادری کو سہولت دیے بغیر ترقی نا ممکن ہے، صدر زرداری کے دور میں معاشی فیصلے کاروباری برادری کے بغیر نہیں ہوتےتھے۔

قومی خبریں سے مزید