امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صرف ایک کی گرفتاری کو قوم کافی نہیں سمجھتی۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام چہروں کو بےنقاب کرنا ضروری ہے، ان سب کو طلب کیا جائے جنہوں نے توشہ خانہ سے استفادہ کیا ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ یہ ایک عدالتی فیصلہ ہے جس کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس اپیل کا موقع موجود ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک وقت آئے گا جنہوں نے بھی اس قوم کے خزانے سے کھیلا، ان سب کا احتساب ہوگا۔