• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی کے ایل آئی میں گردے اور جگر کے ہزار آپریشن ہو چکے، وزیراعظم

فوٹو فائل
فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) میں گردے اور جگر کے ایک ہزار سے زائد پیوند کاری آپریشن ہو چکے ہیں۔

پنجاب کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پی کے ایل آئی میں 80 فیصد مریضوں کا علاج بالکل مفت ہے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں پی کے ایل آئی کے زیر انتظام صوبے بھر کے فلٹر کلینکس کو بند کیا گیا، پی کے ایل آئی نے 2015 میں اپنے سفر کا آغاز کیا، 2018 میں پی کے ایل آئی کی تکمیل ہوئی، امیر اور غریب کی تفریق کے بغیر پی کے ایل آئی میں علاج کیا جاتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پی کے ایل آئی کا غریبوں کے علاج کےلیے فنڈز سب سے بڑا چیلنج تھا، پی کے ایل آئی فنڈ کےلیے ٹرسٹ بنایا گیا، آج 15 ارب روپے ٹرسٹ فنڈ میں موجود ہیں، 15 ارب کے فنڈز پر ملنے والے منافع سے غریبوں کا علاج ہوگا، مخیر حضرات بھی فنڈز اور ادویات ادارے کو فراہم کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ مقصد صرف اسپتال بنانا نہیں تھا، بلکہ یہاں یونیورسٹی اور نرسنگ اسکول بھی ہوگا، یونیورسٹی کا قیام ایک بہت بڑا منصوبہ ہے، بدقسمتی سے ماضی میں بدترین غفلت کی گئی، پی کے ایل آئی کو عالمی معیار کے مطابق جدید خطوط پر بنایا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید